67

عامر شہزاد نامی لڑکے کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا قاتل اس کی بیوی کا پرانا عاشق نکلا،

اسلام آ باد::: ایس پی صدر زون حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ کارروائی

جی الیون فور میں عامر شہزاد نامی لڑکے کے قتل کا ڈراپ سین،

مقتول کا قاتل اس کی بیوی کا پرانا عاشق نکلا،

پولیس نے ملزم محمد عاصم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا،

21 اپریل 2021 کو نامعلوم ملزمان نے جی الیون فور نزد اتوار بازار عامر شہزاد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا مقتول کی بیوی نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا

تھانہ رمنا پولیس نے ظہور احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی

گرفتار ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے

لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر مقتول عامر شہزاد سے کردی گئی تھی جس کا دونوں کا رانج تھا

شادی کے بعد وہ لڑکی سے مسلسل رابطے میں تھا اور وقوعہ کی رات لڑکی واک کے بہانے مقتول کو سڑک پر لے آئی

ملزم نے گھر سے پسٹل لیا اور جائے وقوعہ پر جاکر مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کارروائی ڈی ایس پی شالیمار خالد محمود اعوان کی زیر نگرانی ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر فیاض شنواری، سب انسپکٹر آصف خان، معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے کی

ملزمہ اریبہ زاہد ابھی تک روپوش ہے پولیس ٹیم گرفتاری کے چھاپے ماررہی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس آپریشنز نے ہو می سائیڈ یو نٹ کی پولیس ٹیم کی کا رکردگی کوسراہتے ہو ئے انعامات دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں