صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایران کے سیستان و بلوچستان صوبے میں پاکستان کی کاروائی پر بیان

پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ، صدر مملکت

پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا، صدر مملکت

صدر مملکت کی ایرانی شہریوں کو جانی نقصان سے بچاتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف

دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے ، خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے ، صدر مملکت

پاکستان دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، صدر مملکت

پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں ، مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں