وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سندھ کے سوا تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔
شیخ رشید کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے سوا تمام صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو اس لیے ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز پر کام ہو سکے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا تھا۔
اسلام آباد۔ 25 اپریل
این سی سی کے COVID-19 وبا کے خلاف سول حکومت کی مدد کے لئے افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اعلان۔ pic.twitter.com/Hw2SMsknVo
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2021
کورونا پر قابو پانے کے اقدامات کا معاملہ
وزارت داخلہ ٰنے پاک فوج تعینات کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا
وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا حکم جاری کیا ،نوٹی فکیشن
پاک فوج کورونا سے بچائو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مدد کرے گی ،نوٹی فکیشن
وزیر اعظم نے این سی سی اجلاس میں پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا
پاک فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز کی خدمات لینے کا بھی نوٹی فکیشن جاری
پنجاب ،خیبر پختونخوا،بلوچستان میں پا ک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری
گلگت بلتستان ،آزاد جموں اور کشمیر اور اسلام آباد میں پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرے گی
گلگت بلتستان میں پاکستان رینجرز کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکاوٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات بھی لی جاسکیں گی ،نوٹی فکیشن