باجوڑ میں پولیس گاڑی بارودی سرنگ سے اڑا دی گئی ، 5 اہلکار جاں بحق ، 27 زخمی

باجوڑ میں پولیس گاڑی بارودی سرنگ سے اڑا دی گئی ، 5 اہلکار جاں بحق ، 27 زخمی
باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس کی گاڑی پرحملے کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں دھماکے کے سے 5 پولیس اہل کار جاں بحق، جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔باجوڑ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے۔دھماکے سے پولیس کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا اور نہ ہی کسی دہشتگرد گروہ نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں