وہاڑی. تھانہ صدر وہاڑی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / 1 ملزم زخمی
زخمی ہونے والا ملزم علی حسن ایکٹو کریمنل اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا
ملزم نے ایک ماہ قبل ڈی پی او ہاوس والی گلی میں شہری سے موٹر سائیکل بھی چھین لیا تھا۔
ملزم کریمنل فیملی سے تعلق رکھتا ہے جس کا بھائی بہاولنگر میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکا ہے
ملزم کو ریکوری کے بعد واپس لایا جا رہا تھا
جنگل براری کے قریب ملزمان کے 2 کس نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سےچھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزمان علی حسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی حسن آفتاب کیانی نے زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
زخمی ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے تحرک جاری ہے