کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب بیٹری کی دکان میں دھماکے سے ماں اپنے2 بچوں سمیت جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں اور ایک خاتون کی نعش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جاں بحق دونوں بچے بہن بھائی جبکہ خاتون ان کی والدہ ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت فاطمہ اور عبداللہ جبکہ خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں 5افراد زخمی ہیں اور 3گاڑیوں سمیت بیٹری، پیزا اور اسٹیٹ ایجنسی کی دکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پیزا کی دکان میں سلنڈر موجود تھے۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا، واقعے کی جگہ بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے ، ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جبکہ دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔
