راولپنڈی پولیس کی تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائی، 04 ملزمان گرفتار

راولپنڈی

تھانہ چونترہ پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائی، 04 ملزمان گرفتار

ملزمان سے 2 کلاشنکوف ، 2 پستول 30 بور، 1 رائفل 223 بور، 1 رائفل 44 بور، 15 میگزین معہ بھاری مقدار میں ایمونیشن اور خنجر برآمد

گرفتارملزمان میں محمد مہران، ممتاز احمد، مبشر اعجاز اور سراج حسین شامل ہیں، پولیس

چونترہ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی سے برآمد ناجائز اسلحہ اور ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، پولیس

ملزمان کیخلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او چونترہ، انچارج پولیس چوکی چکری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کی، پولیس

ناجائز اسلحے کے خاتمے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، ایس پی صدر سعود خان

ایس پی صدر کامران حمید کی طرف سے اے ایس پی صدر ، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کو شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں