اربوں روپے کے فراڈ کا الزام نیب نے سابق چئیرمین ادارہ ترقیات میرپور و مرکزی راہنما پی ٹی آئی آزادکشمیر ڈاکٹر امین چوہدری کے فرزند آدم آمین کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ۔ آدم آمین کو نیب آج عدالت میں پیش کرکے اسکا مزید ریمانڈ لے گا جبکہ دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر آمین چوہدری کے فرزند آدم امین نے کے پی کے بیس ہزار کے قریب افراد سے آٹھ ماہ کے عرصہ میں مبینہ طور پر سرمایہ کاری کے نام پر چالیس ارب سے زائد رقم وصول کی اور کئی ماہ سے انکو پیسے واپس نہیں کررہا تھا جبکہ نیب نے متاثرین کی درخواست پر معاملے کی پڑتال شروع کی تو پتا چلا کہ سارا کام ہی غیر قانونی انداز میں کیا جارہا تھا جس کے بعد نیب نے آدم امین کو واچ لسٹ میں ڈال دیا تھا اور اب گزشتہ رات نیب نے آدم امین کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا اور آج عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا آدم امین کا تعلق میرپور آزادکشمیر سے ہے اور انکے والد ڈاکٹر آمین تحریک انصاف آزادکشمیر کے راہنما اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ۔
