93

پشاور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے سیل کردہ سوات پریس کلب کو کھولنے کا حکم دے دیا،

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حکومت کی جانب سے سیل کردہ پریس کلب کو کھولنے کا حکم دے دیا، روزنامہ شمال سوات کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق بنام صوبائی حکومت وغیرہ رٹ میں ان کے وکیل اورنگزیب کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پریس کلب کھولنے کا حکم دیا، واضح رہے کہ سوات پریس کلب کے موجودہ ممبران اور دیگر ان صحافیوں جن کو ممبر شپ نہیں دی جارہی تھی انہوں نے محکمہ اطلاعات کو درخواست دی تھی کہ پریس کلب پر اخباری مالکان اور دیگر غیر صحافی افراد کا قبضہ ہے اس لئے پریس کلب کو سیل کرکے حکومتی سرپرستی میں سکرونٹنی اور انتخابات کرائے جائے جس پر صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کے چھٹی پر ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز پریس کلب کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں