راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قیدیوں کے مابین تصادم ہوگیا اور شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں وغیرہ کے واروں سے 2 قیدی شدید زخمی ہوگئے

*راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قیدیوں کے مابین تصادم ہوگیا اور شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں وغیرہ کے واروں سے 2 قیدی شدید زخمی ہوگئے۔*

ذرائع کے مطابق سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قتل کےجرم میں سزا یافتہ قیدی متخص بیرک و ملحقہ حصے میں موجود تھے کہ قتل کے جرم میں سزا یافتہ قیدیوں صباحت، ہبیت الله اور عامر زمان وغیرہ کے مابین شور کرنے کے تنازعے پر جھگڑا شروع ہوگیا اور جھگڑے کے دوران صباحت وغیرہ پانچ سے چھ قیدیوں نے مخالفین ہیبت الله جو تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ قیدی اور تھانہ صدر واہ کے مقدمے میں سزا یافتہ قیدی عامر زمان پر اکھٹے ہوکر تشدد شروع کردیا۔

اس دوران شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں سے بنائے گئے خد ساختہ کٹرز سے وار کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا، تصادم کی اطلاع ملتے ہی سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی چوہدری اعجاز اصغر سمیت سیکورٹی عملہ موقع پر پہنچا اور تصادم میں ملوث قیدیوں کو تحویل میں لیکر الگ کردیا جب کہ زخمی ہونے والے دونوں قیدیوں کو ابتدائی طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں