کراچی – ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی امین یوسف زئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کراچی عارف حنیف، ایڈیشنل آئی جی ولی اللہ دل، ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض،ڈی آئی جی عاصم قائم خانی، ڈی آئی جی ایس آر پی منیر احمد شیخ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹررز پیر محمد شاہ، ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر، ایس ایس پی سینٹر ل غلام مرتضیٰ، ایس ایس پی کورٹ پولیس چوہدری اسد، کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایس پی انویسٹی گیشن سینٹر ل شہلا قریشی، ایس پی سیکیورٹی۔II امجد حیات، ایس پی ایف ایس سی عبدالقیوم پتافی، ایس پی 15 عبداللہ میمن، ایس پی ایس ایس یو ارم اعوان، ایس پی چوکنڈی ڈاکٹر نجیب، ایس پی سیکیورٹی I اصغر عثمان، ایس پی گلشن عثمان معروف اور کراچی رینج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے محمد امین یوسف زئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نڈر، حوصلہ افزا اورخدمت کے جذبے سے سرشار رویہ ہمارے اور نئے افسران کے لئے بہترین مثال ہے۔ ہم سینئر افسران، ساتھی اور دوست احباب ان کی خدمات کو سلام پیش کر تے ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی محمد امین یوسف زئی نے تقریب کے اہتمام پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ ایسے نیک دل اور محبت کرنے والے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فخر محسوس ہو تا ہے انکے ساتھ انہوں نے یادگار وقت گزارا۔
مزید برآں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی امین یوسف زئی کی مثالی خدمات نئے پولیس افسران کے لئے ایک بہترین رول ماڈل ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت محکمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ڈی آئی جی مقصود احمد نے امین یوسف زئی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی امین یوسف زئی کو گارڈ آف آنر اورسینئر افسران کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔
*ترجمان*
*ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز ڈویژن*