بورےوالا. میں نامعلوم مسلح افراد کی اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ. 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے

بورےوالا.
*تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ.
اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے. جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
ہلاک ڈاکو نعمان سکنہ کریم پارک لاہور اور فیض رسول سکنہ 166 نو ایل تھانہ سٹی پولیس کی زیر حراست میں ریمانڈ پر تھے جنہیں ریکوری کے لیے لے کر جایا جا رہا تھا کہ اچانک مسلح حملہ ہو گیا.
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک پولیس اہلکار فاروق بھی زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

ایس ایچ او تھانہ سٹی منصور منیر خان نے بروقت دفاع کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور گرفتار شدہ ملزمان کو بچانے کی بیک وقت بھرپور کوشش لیکن اندھا دھند فائرنگ نے ملزمان کی جان لے لی.

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں. ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں