احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشرا بی بی اور دیگر چھ ملزمان کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس سماعت کے کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشرا بی بی اور دیگر چھ ملزمان کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس سماعت کے کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری آج کی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار افس کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے، عدالت ریفرنس کو ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے۔ اس ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ بشرہ بی بی عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔ دیگر چھ ملزمان مرزا شہزاد اکبر، ملک ریاض، ضیاء المصطفی نسیم، زلفی بخاری، احمد علی ریاض اور فرحت شہزادی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ استغاثہ آئندہ سماعت پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائے۔ حکم نامے کے مطابق اج سابق چیئرمین پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت میں پیش کریں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا۔ ریفرنس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر 2023 کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں