خیبرپختونخوا میں کنونشن کرنے پر ضلع دیر میں شیر افضل مروت کے خلاف دو مقدمات درج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات

شیر افضل مروت کی کے پی کے کے ضلع دیر میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت

شیر افضل مروت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

عدالت کی شیر افضل مروت کی درخواست پر آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت

ڈائری نمبر آج ہی لگ جائے گا آپکے کیس کو آج ہی سنیں گے ، عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی

شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش

آپکی درخواست پر بائیو میٹرک اور کچھ دستاویزات نہ ہونے پراعتراض لگا ہوا ہے ، عدالت

ہم نے اعتراض دور کردیے ہیں ، وکیل شیر افضل مروت

بائیو میٹرک تصدیق بھی کروالی اور دستاویزات بھی لگا دی ہیں ، وکیل شیر افضل مروت

خیبرپختونخوا میں کنونشن کرنے پر ضلع دیر میں شیر افضل مروت کے خلاف دو مقدمات درج ہیں

عدالت نے درخواست پر ڈائری نمبر لگنے تک سماعت میں وقفہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں