اب تک کل *243,165* غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے *2990* افغان شہریوں میں *803* مرد، *759* خواتین اور *1428* بچے اپنے ملک چلے گئے

*غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری*

پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا *جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی*

پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے *اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا*

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد *صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا*

افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی *ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں*

*21 نومبر* کو *2990* غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے

*2990* افغان شہریوں میں *803* مرد، *759* خواتین اور *1428* بچے اپنے ملک چلے گئے

افغانستان روانگی کے لیے *306* گاڑیوں میں *627* خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے

اب تک کل *243,165* غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں