نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس۔ ضم اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس۔

صوبے بالخصوص ضم اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ۔

ان معاملات کو حل کرنے کے لئے نگران وزیر اعلیٰ کا اہم اقدام۔

صوبے خصوصاً ضم اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ۔

نگران وزیر اعلی یہ معاملات وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس میں اٹھائیں گے۔

سابق فاٹا کا صوبے کے ساتھ انتظامی انضمام ہوگیا مگر مالی انضمام کا عمل اب تک مکمل نہیں ہوا، بریفنگ

مالی انضمام مکمل نہ ہونے سے صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، بریفنگ

انضمام کے وقت سابقہ قبائلی اضلاع کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہو رہے، بریفنگ

اس وجہ سے ضم اضلاع میں ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہورہا ہے، بریفنگ

سابقہ قبائلی علاقوں کے انضمام سے صوبے کی آبادی اور رقبے میں اضافہ ہوا ہے، بریفنگ

صوبے کی موجودہ آبادی اور رقبے کے حساب سے این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کا حصہ 19.64فیصد بنتا ہے، بریفنگ

لیکن صوبے کو اس وقت این ایف سی کا 14.6 فیصد حصہ مل رہا ہے، بریفنگ

ضم اضلاع کے اخراجات جاریہ کے لئے سالانہ 142 ارب روپے درکار ہیں، بریفنگ

لیکن اس مدد رواں مالی سال کے لئے صرف 66 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، بریفنگ

اس طرح صوبائی حکومت کو اس مد میں 76 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، بریفنگ

انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لئے 100 ارب روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہورہا، بریفنگ

پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے تقریباً 88 ارب روپے واجب الادا ہیں، بریفنگ

ضم اضلاع میں پولیس کو مستحکم کرنے کے لئے 19.7 ارب روپے کا خصوصی پیکج دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، بریفنگ

صوبے کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہاں اور خصوصاً ضم اضلاع میں ترقیاتی عمل متاثر ہورہا ہے، جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین

ضم اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، نگران وزیر اعلی

صوبے کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، نگران وزیر اعلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں