*پنجاب حکومت نہری پانی کے استعمال پر آبیانہ فیصد بڑھائے گی*
*مہنگائی اور بے روزگاری سے پہلے ہی عوام تنگ ہے کسانوں کے احتجاج بھی سب نے دیکھے ہیں اب حکومت کا کسانوں پر ایک اور حملہ*
*وزیراعلیٰ نے ابیانہ بڑھانے کے لئے محکمہ خزانہ کو ٹاسک سونپ دیا*
*حکومت نے نہری پانی کے استعمال پر آبیانہ مزید بڑھائے گی*
*وزیر اعلی پنجاب نے ابیانہ بڑھانے کے لئے ٹاسک سونپ دیا*
*موبلائزیشن رسوس کمیٹی ابیانہ فیس بڑھائے گی*
*بھارت کے بعد پاکستان میں بھی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں نے چند روز پہلے احتجاج کیا تھا جس میں پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن میں زہریلے کیمیکل والے پانی کا استعمال کیا۔ تھا*
*کسان زخمی ہوئے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لیا اور ایک کسان رہنما تشدد کے بعد جان کی بازی ہار گئے تھے*
*کسان پہلے ہی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں اور بھیجا ٹیکس سے تنگ ہیں*
*چند دن پہلے کسان سینکڑوں ٹریکٹر لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور ناقص بیج ملنے ، بجلی کے بھاری بلوں اور میٹراتارے جانے کیخلاف مختلف علاقوں سے تحصیل آفس عارفوالا پہنچ گئے اور واپڈا کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا*
*اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی واپسی کیلئے بھی ٹریکٹرو ں پر بینر لگے دکھائی دیئے اور مستقبل قریب میں صوبائی دارلحکومت لاہور کی طرف مارچ کی بھی تیاری شروع کردی ہے۔*
*کسان رہنماﺅں نے بتایا کہ بنیادی طورپر احتجاج واپڈ اکے خلاف ہے ، ناجائز ٹیکس لگا لگا کر بہت زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں*
*اس کے علاوہ حکومت نے پرانی رکی ہوئی وصولیاں کرنے کا اچانک فیصلہ کرلیا جن کی فوری ادائیگی ممکن نہیں، عدم ادائیگی پر بجلی کے میٹر اور ٹرانسفارمر اتارے جارہے ہیں اور اس وقت گندم کی بیجائی کیلئے پانی کی ضرورت ہے لیکن کنکشن منقطع کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں گندم کی قلت کا بھی سامنا ہوسکتاہے*
*رہنماﺅں کاکہناتھاکہ بل قسطوں کی صورت میں کردیں تو بھی ادائیگیاں ہوسکتی ہیں یا موجودہ بل ہی وصول کریں، پانچ ہزار روپے کی بجلی استعمال کرتے ہیں اور 35000روپے کا بل آتا ہے ، بچوں کی روٹی بھی پوری نہیں ہوپارہی۔*
*ان کامزیدکہناتھاکہ گندم کے نرخ سندھ میں بڑھ گئے ہیں لیکن پنجاب میں نہیں بڑھائے گئے ، بیج بھی دو نمبر فراہم کیے جارہے ہیں، کھاد کی بات کریں تو نائٹروفاس کی بوری 3600روپے ، یوریا 2000اور ڈی اے پی 5500روپے میں مل رہی ہے*
*مکئی کا بیج بھی دونمبر ہے جو دونمبری کے علاوہ بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔*
*کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے سے گنا اور گندم سستی خرید کر بعد میں ہمیں چینی اور آٹا انتہائی مہنگے داموں بیچا جاتا ہے جس سے غریب کسان اپنے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتا*
*یہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت حکومت میں بیٹھے ہیں ہیں پورے ملک کا اناج خرید کر مصنوعی قلت پیدا کر دیتے ہیں اور پھر مہنگے داموں بیچ کر منافع کماتے ہیں جس کی مثال پچھلے دو سالوں میں پورے پاکستان نے دیکھی ہے*
*غریب کسان تو مہنگائی سے مر رہا ہے لیکن غریب کسان کی کاشت کی ہوئی گندم اور گنے سے سے حکومت میں بیٹھے وزیر مشیر کھربوں روپے کما رہے ہیں*
*اس دوران کئی ٹریکٹروں پر ایسے بینرز بھی لگے دکھائی دیئے جن پر پاکستان کسان اتحاد کی طرف سے لاہور مارچ کا عندیہ دیاگیا۔*
*انڈیا میں کسانوں کے احتجاج پر تو حکومت اورعمران خان کہتے تھے یہ ان کا حق ہے اب پاکستان میں کسانوں کے احتجاج پر حکومت نے ان پر لاٹھی چارج کروایا آنسو گیس کے شیل ان کو مارے گے کیونکہ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شیل بہت زیادہ موجود ہیں اور ہم ایسے احتجاج پر ان کی ٹیسٹنگ کر لیتے ہیں*
*حکومت نے کسانوں کو کوئی سہولت کیا دینی تھی اب استعمال کیے جانے والے نہری پانی کی قیمت زیادہ کرنے پر تلی ہوئی ہے*
*?King*