چئیرمین AAA Associates فواد شیخ اور ایم ڈی لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد کیانی کی جانب سے غریب ورکرز و بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں سواں بُرد PC OCTA کے ہزاروں انویسٹرز (متائثرین) کو طفل تسلیاں جاری و ساری

*چئیرمین AAA Associates فواد شیخ اور ایم ڈی لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد کیانی کی جانب سے غریب ورکرز و بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں سواں بُرد PC OCTA کے ہزاروں انویسٹرز (متائثرین) کو طفل تسلیاں جاری و ساری*

*دیوالیہ کے قریب AAA Associates کے تیس سے چالیس ہزار ماہانہ سیلری لینے والے غریب و مجبور ورکرز کو گزشتہ چار سے چھ ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں جبکہ انویسٹرز کا ماہانہ رینٹ کی مد میں فواد شیخ/کرنل کیانی کے زمہ واجب الادا اربوں روپیہ ڈوب گیا*

*بیس ارب روپے سے زائد مالیت کے سواں بُرد PA OCTA نامی پروجیکٹ کی بحالی و ورکرز/عوام کو ان کی تنخواہیں/خون پسینے کی کمائی واپس ملنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے*

*دوسری جانب ورکرز/انویسٹرز کو روز میٹھی گولیاں دینے والے فواد شیخ/کرنل کیانی خلاف وفاقی دارالحکومت کے متعدد تھانوں میں 489F کے مقدمات کے اندراج میں بتدریج تیزی آرہی*

*حال ہی میں ایک خاتون کی درخواست پر تھانہ ترنول میں AAA Associates کے چیئرمین فواد شیخ خلاف تین کروڑ بغرض کاروبار لے کر واپس نہ کرنے کے جرم میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا*

*اسلام آباد پولیس کے ملزم فواد شیخ کو گرفتار کرنے لیے چھاپے جاری؛ فواد شیخ مبینہ طور پر روپوش*

*اسی طرح AAA Associates کے MD لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد کیانی کی ایک عدالت میں رقم کے لین دین پر درج مقدمہ میں عدم پیشی پر ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی گئی*

*ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کا اسلام آباد پولیس کو ملزم کرنل (ر) شہزاد کیانی کو گرفتار کر کے عدالت کے رو برو پیش کرنے کا حکم*

*ہتھکڑی سے بچنے لیے ملزم لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد کیانی بھی روپوش*

*دوسری جانب متائثرین AAA Associates PC OCTA میں فواد شیخ/کرنل کیانی کے ہاتھوں اپنی مشکل سے کمائی کی رقم لُٹ جانے پر شدید اضطراب پایا جارہا*

*گو کہ فواد شیخ متاثرین/ورکرز کو آئے روز لولی پاپ دے رہے کہ جلد رقم/تنخواہیں/رینٹ واپس دیا جائے گا مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا*

*اسی طرح مارکیٹ میں فواد شیخ کے ملک سے فرار ہونے کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں*

*زرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ اربوں کے لین دین میں ناکام فواد شیخ کراچی سے سمندر کے راستے یا پھر تافتان/طور خم بارڈرز زریعے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں*

*جبکہ فواد شیخ کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے جیل جاکر ناقابل فراموش سبق حاصل کیا اور وہ ملک سے فرار نہیں ہوں گے کیونکہ انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں سرنڈر کیا ہوا ہے*

*انکا کہنا ہے کہ ان کے پراجیکٹ کی مالیت پندرہ ارب ہے جبکہ انہوں نے انویسٹرز کو ڈیڑھ ارب رینٹ کی مد میں دینا ہے*

*انہوں نے کہا کہ PC OCTA بلڈنگ کی صفائی کا کام مکمل جبکہ دوبارہ تعمیر شروع کی جائے گی اور وہ خود سائٹ پر انویسٹرز کو ملیں گے*

*فواد شیخ کے دعوے کے برعکس چند انویسٹرز نے بتایا کہ انکا تعلق سوات سے ہے اور فواد شیخ نے انکا دو ارب دینا ہے*

*واضع رہے فواد شیخ/کرنل کیانی خلاف کراچی، اسلام آباد و سوات میں دس کے قریب مقدمات درج ہیں جبکہ فواد شیخ اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر اڈیالہ جیل بھی جاچکے ہیں جہاں سے انہیں حال ہی میں ضمانت پر رہائی ملی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں