وزیراعظم کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن ہٹادئے گئے وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی اور سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد سازشی کردار کو بچانے کے لئے متحرک

. وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ سے منسوب اسرائیل کی حمایت میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کومعاملہ دبانے کے لئے 14 روز کی رخصت پر بھیج دیا گیا
وزارت اطلاعات کی سینئر افسر عنبرین جان کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کا اضافی چارج دے دیا گیا
عنبرین جان وزارت اطلاعات کے ادارہ ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل ہیں
ان کا نام پہلے پاکستان ٹیلی ویژن کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر سامنے آیا تھا اور وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے صحافیوں کو خود اس خبر سے آگاہ کیا تھا
عنبرین جان نے پی ٹی وی سپورٹس کو 25 کروڑ کے مالی نقصان کا ذمہ دار ایک سابق جنرل کے کرپٹ صاحبزادے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قرار دیتے ہوئے انہیں معطل کیا تھا اور ملازمت سے نکالنے کی سفارش کی تھی
وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کو ہر صورت میں وزیراعظم کا،پریس سیکرٹری بنانے اور وزیراعظم کے پریس سیکرٹری شہزاد احمد کو وزیراعظم ہاوس سے نکالنے پر تلے ہوئے تھے
مرتضٰی سولنگی وزیراعظم ہاوس کے پریس سیکرٹری عبدالاکبر کو پریس رجسٹرار اور شہزاد احمد کو شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر لگاناچاہتے تھے
انہوں نے الیکشن کمیشن سے منظوری بھی حاصل کرلی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں