مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پاکستان آمد پر فقید المثال استقبال کرنے کیلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ لاہور کیلئے روانہ

21اکتوبر کومسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پاکستان آمد پر فقید المثال استقبال کرنے کیلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی تاریخی استقبال کیلئے سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل عظیم الشان ریلی گلگت سے لاہور روانہ

بلتستان اور دیامر ڈویژن سے قافلے راستے میں مرکزی قافلے کا حصہ ہونگے

مسلم لیگ ن جی بی راولپنڈی اسلام آباد ریجن کا قافلہ اسلام آباد انٹر چینج میں مرکزی قافلے کا حصہ ہونگے

مسلم لیگ ن جی بی کراچی ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے سینکڑوں عہدیدار مرکزی قافلے کو لاہور میں ویلکم کرینگے

گلگت بلتستان سے ہزاروں کی تعداد میں ورکر اپنے قائد کا استقبال کریں گے

قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے عوام کے محسن ہیں

گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا کردار تاریخ کے سنہرے حروف کا حصہ بن چکا ہے سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن

گلگت بلتستان سے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر زراعت انجنیئر انور اور سیکریٹری جنرل اکبر تابان کی قیادت میں 3سو سے زائد گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں کارکن قافلے میں شریک ہیں۔کارکن میاں محمد نواز شریف کی استقبال کیلئے اپنی ٹریڈیشنل لباس میں ملبوس قائد کی جھلک دیکھنے کیلئے بےتاب اورپرجوش ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت انجنیئر انور نے کہا کہ گلگت بلتستان سے سب سے بڑا قافلہ لیکر براستہ بابوسر کاغان روڈ لاہور کی طرف روانہ ہیں،انشاء اللہ 21تاریخ کو مینار پاکستان ،گلگت بلتستان کے لوگوں اورمتوالوں سے بھردیں گے، آج بھی پہلے کی طرح مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن اپنے قائد نواز شریف سے دلی محبت رکھتا ہے،اور میاں محمد نواز شریف بلتی اور گلگتی عوام کے دلوں کی دھڑکن

چلاس: قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کےتاریخی استقبال کیلئے گلگت بلتستان سےروانہ ہوئے ہیں ۔وزیر زراعت انجنیئر محمد انور
استقبالی ریلی کی قیادت صوبائی وزیر انجنیئر انور کر رہے ہیں۔
اکبر تابان اور انجنیئرانور کی ریلی میں 300 سے زائد گاڑیاں شریک ہیں۔
قافلے میں 1500 سے زائد شرکاء موجود ہیں ۔ قافلہ ناران کاغان کے رستے سے موٹروے تک پہنچے گا ۔
میاں نواز شریف امن و خوشحالی کی ضمانت ہیں ۔۔ انجنیئر محمد انور ۔ گلگت بلتستان اور چلاس سے قائد کے استقبال میں ہزاروں کارکن شریک ہوں گے۔۔ وزیر زراعت ۔
قائد مسلم لیگ ن کا شاندار استقبال کریں گے ۔ حاجی اکبر تابان ۔قائد نواز شریف کی واپسی امن سے معشیت کی بحالی کا سفر ہے۔۔ انجنیئر محمد انور ۔
گلگت بلتستان کے روایتی لباس کے ساتھ استقبال میں شریک ہیں ۔ انجینئر محمد انور ۔
21 اکتوبر مینار پاکستان کو بھر دیں گے ۔۔ حاجی اکبر تابان ۔
میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے محسن ہیں ۔ وزیر زراعت انجینئر محمد انور
گلگت بلتستان سے سب سے بڑا قافلہ ہم نے لایا ہے ۔۔ حاجی اکبر تابان ۔۔
نواز شریف گلگتی بلتیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔۔ انجینئرمحمد انور ۔ہماری کال پر جی بی کے ہزاروں افراد راولپنڈی ،لاہور سے استقبال میں شریک ہوں گے ۔۔ حاجی اکبر تابان ۔
اسلام آباد سے تین بسوں پر یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی استقبال کیلئے قافلے میں شامل ہوں گے ۔۔ انجینئر محمد انور۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں