اہم خبریں
صحافی سہراب برکت کو لاہور میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کا معاملہ
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں فواد چوہدری کے 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی سماعت
اوچ شریف میں پٹرول چوری کا الزام پمپ مالک نے اپنی عدالت لگا لی۔ ملازم کو کمرے میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ شخص لو علاقہ مجسٹریٹ سے طبعی معائنہ کی اجازت ملنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا وی او اوچشریف میں مبینہ بااثر افراد نے پٹرول پمپ ملازم کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ شخص کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص نے علاقہ مجسٹریٹ کو ایک درخواست دائر کی ہے جس کے متن کے مطابق اس پر پٹرول پمپ مالک شیخ فرحان مسعود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے اٹھوا کر اکبر ٹاؤن میں ایک مکان میں بند کر کے شدید تشدد کیا۔علاقہ مجسٹریٹ سے طبعی معائنہ کی اجازت ملنے پر متاثرہ شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ۔اس موقع پر متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالک آئے روز اس پر ظلم کرتا ہے اور تشدد کی انتہا کر دیتا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں متاثرہ شخص کا طبعی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے،ملزم باآثر ہیں پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی متاثرہ شخص کا بیان
لاہور کوٹ لکھپت کے علاقہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کے بال مونڈ دیئے، ملزم سمیت 4 گرفتار جن میں لڑکی کی بھابھی اور دیگر 2 رشتہ دار شامل
