مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان براہ راست ڈسکہ میں الیکشن چوری میں ملوث ہیں ان کے ماتحت اینٹیلی جینس پریذائڈنگ افسروں کے اغوا اور بکسے چوری میں ملوث ہے بلاول بھٹو مجھ سے ملاقات کےلیے کل آرہے ہیں ،سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون میں ترمیم جعلی حکومت نہیں پارلیمنٹ کرسکتی ہے، سینیٹ الیکشن سے متعلق میرا اصولی موقف ہے، چھ چھ گھنٹے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی، مریم نواز نے کہا کہ ہم این اے 75 میں دوبارہ انتجاب چاہتے ہیں
۔
ہم نے الیکشن کمشن سے یہ درخواست کی ہے کہ ہمیں پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن چاہیے.انہوں صبح کے وقت سے بڑی منظم دھاندلی کی ہے فائرنگ کرکے ووٹرز کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی.@MaryamNSharif pic.twitter.com/D0HmYfZztX
— PML(N) (@pmln_org) February 24, 2021