سابق گورنر پنجاب کھوسہ قبیلہ کے چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ صاحب کا نماز جنازہ ادا۔
عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر غازی اسٹیڈیم ڈی جی خان میں امڈ آیا۔
سجادہ نشین دربار فرید رح و عالمی مبلغ اسلام خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ سائیں نے اجتماعی دعا کروائی۔نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان ۔سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ ۔ لغاری چیف اورسابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری صاحب کے فرزند سردارمحمدجمال خان لغاری ۔ سابق گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ ۔ سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ھاشمی ۔سردرا جعفر خان بزدار۔سردار احمد علی خان دریشک۔حنیف خان پتافی ۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد اشفاق گجر ۔آر پی او ڈیر غازیخان محمد اظہر اکرم ۔ ڈی سی ،ڈی جی خان ۔ ڈی پی او ڈی جی خان محمد صادق خان ۔ اراکین قومی اسمبلی۔ صوبائی اسمبلی۔ سینیٹرز۔سابق وزرا۔سیاسی سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کی اور کھوسہ سرداروں سردار سیف الدین خان کھوسہ سابق ایم این اے و ایم پی اے سردار دوست محمد خان کھوسہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار حسام الدین خان کھوسہ سے اظہار تعزیت کیا