پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور دور اندیشی نے دینا کو ایٹمی جنگ سے بچا لیا۔محترمہ فرح عظیم شاہ
جب دنیا کا تمام میڈیا ایٹمی حملوں کے لئے اپنی گھڑیاں لگا کر ڈیڈ لائن کا انتظار کررہے تھے اس وقت پاکستان نے 9 کروڑ انسانوں کو اور دنیا کو ایک مہلک جنگ سے بچانے کے لئے آخری چند گھنٹوں میں سفارت کاری کے زریعے دنیا کی عظیم طاقتوں کو مزاکرات کی ٹیبل پر لاکر ڈیڈلائن ختم ہونے سے 48 منٹ قبل امن قائم کر دیا رکن بلوچستان اسمبلی کی خصوصی گفتگو
اسلام آباد کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور دور اندیشی نے دینا کو ایٹمی جنگ سے بچا لیا جب دنیا کا تمام میڈیا ایٹمی حملوں کے لئے اپنی گھڑیاں لگا کر ڈیڈ لائن کا انتظار کررہے تھے اس وقت پاکستان نے 9 کروڑ انسانوں کو اور دنیا کو ایک مہلک جنگ سے بچانے کے لئے آخری چند گھنٹوں میں سفارت کاری کے زریعے دنیا کی عظیم طاقتوں کو مزاکرات کی ٹیبل پر لاکر ڈیڈلائن ختم ہونے سے 48 منٹ قبل امن قائم کر دیا ان خیالات کا اظہار رکن بلوچستان اسمبلی ۔پاکستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ کی صدر اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس پاکستان جنرل عاصم منیر جنگی حکمت عملی نے دینا کو توانائی ۔خوراک اور انسانی بحران سے بچا کر اسرائیل کی خوفناک سازش کو شکست دے دی ہے
فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر ہیں جس کی دنیا جنگ جیسے عالمی بحران سے بچ گئی کروڑوں زندگیوں کو بچایا ہے کامیاب سفارت کاری کے باعث پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مقام مزید بہتر بنایا ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا جب دنیا کے ٹی وی چینل ایران پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی متوقع خبر نشر کرنا چاہتے تھے ایسے میں پاکستان کے بروقت، متحرک سفارت کاری پر مبنی کردار نے امریکہ ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی سازشوں کے باوجود پاکستان دنیا کا مرکز بن گیا دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ دنیا بھر کا امن اب پاکستان کا مرحون منت ہے ۔