*🚨ایران نے 3 امریکی جنگی طیارے مار گرائے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ*
پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایرانی فوج نے امریکا کا ایف 35 طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے۔ امریکا کے ایک تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔
پاسداران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایاہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ بچ نکلا۔
ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پربھی حملے کیے گئے، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لےجارہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا۔
مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈ کر گئے مگر ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بنائے جانے سے آگ لگ گئی اور وہ نیچے جاگرا۔