ایف سی ساؤتھ نے پنجگور، بلوچستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک رات بھر جاری رہنے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ایف سی ساؤتھ نے پنجگور، بلوچستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ دہشت گرد مبینہ طور پر رہائشی علاقوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران 6 لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دہشت گردی سے متعلق پروپیگنڈا مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
ایف سی ساؤتھ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث کسی بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں