*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات*
کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کراچی میں ملاقات.
وفد میں سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیرِ قومی صحت مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری شریک تھے.
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت کھئیل داس، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی ملاقات میں شریک تھے.
وزیرِ اعظم نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خدمات کو سراہا.
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا.
وزیرِ اعظم نے وفد کو پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششوں و اقدامات سے آگاہ کیا.
ملاقات میں صوبہ سندھ بشمول کراچی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی.