کولمبیا میں فوجی طیارے کو حادثہ، درجنوں ہلاکتیں
جنوب مغربی کولمبیا میں ایک فوجی C-130 طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے
طیارے میں 100 سے زائد افراد سوار تھے اور یہ حادثہ ایمیزون کے قریبی علاقے میں پیش آیا
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں