ایران نے 38 بھارتی جہازوں کو روک لیا.خلیج فارس میں اس وقت شدید بحری تناؤ کی خبریں گردش کر رہی ہیں،

ایران نے 38 بھارتی جہازوں کو روک لیا.
تفصیلات
خلیج فارس میں اس وقت شدید بحری تناؤ کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جہاں مبینہ طور پر 38 بھارتی بحری جہاز پھنس کر رہ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت پر ایران کو دھوکہ دینے اور ایک امریکی آبدوز کی مدد کرنے کا الزام لگا، جس نے مبینہ طور پر ایرانی بحریہ کے ایک جہاز کو تباہ کیا ہے۔

اس واقعے کے ردعمل میں ایران نے سخت موقف اپناتے ہوئے بھارتی جہازوں کا راستہ روک دیا ہے اور انہیں خلیج فارس سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

دوسری جانب، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ بھارت نے اس مشکل صورتحال میں مدد کے لیے امریکی بحریہ سے رابطہ کیا، لیکن وہاں سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا، جس کے باعث یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں