خیبرپختونخوا کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی شفافیت کے جائزہ پر فافن کی رپورٹ جاری ،،،
ایک سو نوے سرکاری اداروں کی شفافیت کا تفصیلی جائزہ مکمل ہونے پر متعدد کمزوریاں بے نقاب ہو گئیں، رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے متعدد محکمے پچاس فیصد سے کم معلومات شائع کر رہے ہیں جبکہ ویب سائٹس پر اوسطاً ستاون فیصد معلومات ظاہر کرتے ہیں، سیکرٹریٹ و خودمختار محکموں کی اوسط شفافیت سونسٹھ فیصد، منسلک محکمے پچاس فیصد پر برقرار ہے، اوقاف، مذہبی امور، معدنیات اور زرعی یونیورسٹی پشاور بانوے فیصد معلومات کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ آئی ایم سائنسز، سنٹرل جیل پشاور اور پی ڈی اے کی شفافیت تیراسی فیصد رہی، فیصلہ سازی اور عوامی مشاورت کے اعداد و شمار محض پندرہ فیصد اداروں نے ظاہر کئے، بجٹ شفافیت انتہائی کمزور ہے اور صرف ستائس فیصد اداروں نے اخراجات ویب سائٹس پر شائع کئے۔