بہاولپور پتنگ بازی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بہاولپور بینچ میں رِٹ پٹیشن دائر۔
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری پتنگ بازی آرڈیننس کے خلاف رٹ پٹیشن 8367/25 بعنوان شیراز اسلم ایڈووکیٹ بنام فیڈریشن آف پاکستان ماہر قانون دان چوہدری آفتاب مبارک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور نے دائر کی۔
بہاولپور پتنگ بازی کے خلاف دائر پُٹیشن کی سماعت مسٹر جسٹس راحیل کامران صاحب لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کل بروز سوموار کو کریں گے۔
بہاولپور گورنر پنجاب کے اختیارات کا اس طرح استعمال اور غیر ہنگامی حالات میں آرڈیننس جاری کرنا نہ صرف آئینی خلاف ورزی کے مترادف ہے بلکہ جمہوریت کی روح کو بھی متاثر کرتا ہے۔متن
بہاولپور آرڈیننس اسمبلی کو بائی پاس نہیں کر سکتا: جب قانون سازی کے لیے منتخب اسمبلی موجود ہو، تب آرڈیننس جاری کرنا پارلیمانی عمل کو غیر مؤثر بناتا ہے۔درخواست کا متن
ہنگامی صورتحال کا نہ ہونا: آرڈیننس صرف فوری، ہنگامی اور ناگزیر حالات میں جاری کیا جا سکتا ہے۔ ایسے حالات نہ ہونے کی صورت میں اس کا اجرا اختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔درخوست متن
بہاولپور جمہوری عمل کو کمزور کرنا: آرڈیننس کے بار بار اجرا سے قانون سازی کا باقاعدہ اور شفاف عمل متاثر ہوتا ہے، جو جمہوری اداروں کی کمزوری کا سبب بنتا ہے۔درخواست متن
بہاولپور عوامی نمائندگی کو نظر انداز کرنا: قوانین پر بحث، ترامیم اور اتفاقِ رائے کے لیے اسمبلی کا فورم ضروری ہوتا ہے۔ آرڈیننس اس اہم جمہوری مشاورت کو ختم کر دیتا ہے۔درخواست کا متن
بہاولپور اختیارات کے توازن کو متاثر کرنا: آئین مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان اختیارات کا واضح توازن رکھتا ہے۔ ضرورت کے بغیر آرڈیننس جاری کرنا اس توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔درخواست
پالیسی کی شفافیت پر سوالات: پارلیمانی بحث کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے سے قانون کی ضرورت، اثرات اور مقاصد پر شکوک پیدا ہوتے ہیں!!درخواست