کوئٹہ میں معروف قبائلی رہنما نواب ظفر اللہ خان شاہوانی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئ

*بلوچستان/قاتلانہ حملہ*

نواب ظفر اللہ خان شاہوانی قاتلانہ حملے میں زخمی، بی ایم سی منتقل

کوئٹہ میں معروف قبائلی رہنما نواب ظفر اللہ خان شاہوانی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی حالت میں انہیں بلوچستان میڈیکل کالج (بی ایم سی) منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی نوعیت اور حملہ آوروں کی تعداد سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، جبکہ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواب ظفر اللہ شاہوانی کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں