زرا سی نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔
ادھار کی رقم لیکر سری لنکا عالمی مقابلے میں جانے والے کوئٹہ کے ویٹ لفٹر نے دنیا کے ساڑھے تین سو کھلاڑیوں سے مقابلہ جیت کرٹائٹل پاکستان کے نام کردیا ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کی کہانی
کوئٹہ کے کاشف ریحان دو مرتبہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے نام کرچکے ہیں سری لنکا کے شہر کولبو میں تیس نومبر کو ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل لینے والے کاشف ریحان کہتے ہیں کہ سری لنکا عالمی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے انکے پاس سفری اخراجات نہ تھے وہ ادھار لیکر گیا گئے تھے ۔
عالمی مقابلہ پاکستان کے نام کرنے والا کھلاڑی شکوہ کررہا ہے کہ کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں عالمی مقابلہ پاکستان کے نام کرنے پر بھی سرکاری سطع پر وہ صوصلہ افرائی سے محروم رہا ۔
کاشف ریحان نے اس سے قبل بھی قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے مقابلے میں اپ گاڑی بیچ کر شرکت کی تھی اور مقابلہ جیت لیا تھا باصلاحیت نوجوانوں کی صوصلہ افزائی نہ ہونا محکمہ کھیل کے سرپرستوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔