ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کی لیڈی ڈاکٹر اغوا کا معاملہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاج او پی ڈی سروس بند ہڑتال کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلانے کا اعلان صحافی ان لائن نیوز کو لیڈی ڈاکٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول
ایبٹ آباد بے نظیر شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال کی میڈیکل افیسر ڈاکٹر وردہ مشتاق دو روز سے غائب تھانہ میرپور نے میڈیکل افیسر ڈاکٹر وردا مشتاق کی سہیلی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی
پولیس کے مطابق میڈیکل افیسر وردہ مشتاق ڈی کیو ہسپتال سے اپنی سہیلی کے ہمراہ روانہ ہوئی تھی اور اس نے لیڈی ڈاکٹر کو نجی پلازہ میں گاڑی سے اتارا لیکن ڈاکٹر وردہ اپنے گھر نہیں پہنچی ڈاکٹر وردہ کی سہیلی جو ایبٹ آباد کے نامور تاجر کی بیوی ہے اس نے ڈاکٹر وردہ مشتاق کا 67 تولےسونا اپنے پاس بطور امانت رکھا تھا جو ڈاکٹر وردہ کوواپس کرنے کے لئے بلایا تھا جس کے بعد ڈاکٹر وردہ غائب ہو گئی دوسری طرف بے نظیر شہید ہسپتال کےڈاکٹر ایسوسی ایشن نے میڈیکل کی تمام سروس بند کر دی صرف ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کھلی ہے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ اگر سوموار تک ڈاکٹر وردہ کو پولیس نے بازیاب نہ کروایا تو پورے صوبے کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ہڑتال کردیں گئے جب ٹک ڈاکٹر وردہ بازیاب نہیں ہو گئی ہڑتال جاری رہے گی پولیس نے ڈاکٹر وردہ کی سہیلی ریدا جدون اس کے شوہر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تفتیش کر رہی ہے صحافی ان لائن نیوز کو ڈاکٹر وردہ کی ہسپتال سے اپنی سہیلی کے ہمراہ جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی جس میں واضح طور پر ڈاکٹر وردہ کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر ہسپتال سے جا رہی ہے