Embed HTML not available.

ٹک ٹاکر ایمان طاہرکے بال کاٹنے کے کیس میں راولپنڈی کی عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظور

ٹک ٹاکر ایمان طاہرکے بال کاٹنے کے کیس میں راولپنڈی کی عدالت نے دونوں ملزمان جلیل اورانیس کی ضمانتیں منظورکر لیں۔سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔ متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، ریکارڈ میں اس کا بیان بھی شامل نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہواؤں اورزبانی کلامی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں ہو سکتے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس،، پچاس ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔ پولیس بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے پولیس اہلکار کو مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں