طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
وزارت داخلہ اور نارکاٹیکس کنٹرول سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ میں مشکلات کا معاملہ زیر غور
سیاسی وجوہات پر اسائلم لینے والوں کیلئے پاسپورٹ کا کیا پراسس ہے طارق فضل چوہدری کمیٹی کنوینئر
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کی بریفنگ
*دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد ہے* ڈی جی پاسپورٹ
سیاسی پناہ لینے والے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرسکتے ڈی جی پاسپورٹ
جن لوگوں نے سیاسی پناہ حاصل کی ہے ان کے پاسپورٹ کے تجدید پر پابندی ہے ڈی جی پاسپورٹ
اگر پاسپورٹ وہاں سرینڈر کردیا جاتا ہے تو پاسپورٹ جاری کرنے میں بڑا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے ڈی جی پاسپورٹ
پابندی کو قانونی شکل دینے کے لیے رولز کابینہ کمیٹی کو ارسال کیے ہیں ڈی جی پاسپورٹ
*کچھ سالوں میں اٹلی میں ڈیڑھ لاکھ پاکستانی سیاسی پناہ حاصل کر چکے ہیں* ڈی جی پاسپورٹ
سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ڈی جی پاسپورٹ
کچھ ممالک نے ہمیں ویزا دینے کا پراسس بند کردیا ہے ڈی جی پاسپورٹ
یورپی یونین اور دیگر وفود نے پاکستان کا دورہ کیا ڈی جی پاسپورٹ
وفود نے کہا کہ سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ دیکر آپ ہمارے لیے مشکلات پیدا کررہے ہو ڈی جی پاسپورٹ
ایک سو چوبیس ملکوں کیلئے ویزہ فری انٹری متعارف کرائی ہے سیکرٹری داخلہ
پوری دنیا میں کہیں بھی ویزہ اتنا آسانی سے نہیں ملتا سیکرٹری داخلہ
بتیس ہزار پاسپورٹ بک لیٹس چوری ہونے کا معاملہ
یہ معاملہ انیس سو چورانوے کا ہے ڈی جی پاسپورٹ
سسٹم ڈیجٹلائز ہونے کے بعد کوئی پاسپورٹ چوری نہیں ہوا ڈی جی پاسپورٹ
چوری ہونے والے تمام پاسپورٹ بلاک کیے جاچکے ہیں ڈی جی پاسپورٹ
یہ تمام تر پاسپورٹ پی سی ایل میں ڈالے جاچکے ہیں ڈی جی پاسپورٹ
اس حوالے سے انکوائری بھی مکمل ہوچکی ہیں سیکرٹری داخلہ