گوجر خان کے شادی ہال میں 2 گروپوں کے مابین پرانی دشمنی پر فائرنگ سےخوشیوں بھری تقریب ماتم۔کدہ بن گئی 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

گوجر خان کے نجی شادی ہال میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ سےخوشیوں بھری تقریب ماتم۔کدہ بن گئی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں دھڑوں کے دوافراد جان کی بازی ہار گئے پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کو پرانی دشمنی قرادیتے ہوئے نعشوں کو پوسمارٹم کےلیئے ہسپتال منتقل کردیا

مرنے والے دونوں افراد کی شناخت زریداوررحمن کے نام سے ہوئی پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوجرخان کے نجی شادل ہال میں فائرنگ کا واقعہ شادی پر لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا جہاں جاں بحق افراد کا تعلق دو مختلف دو گروپ سے ہے پولیس کے مطابق فریقین میں گزشتہ 21سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے افسوسناک واقعہ پرسی پی او راولپنڈی نےنوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے دوسری جانب پولیس نےجائے وقوعہ سے. شواہد حاصل کرنے کے بعد پوسمارٹم کے لیئے ہسپتال۔منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں