حافظ آباد کے علاقہ ربڑ کلاں میں زہریلی گولیاں کھانے سے دو کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔محمد قاسم کا تین سالہ بیٹا محمد ابراہیم اور دو سالہ بیٹی نور فاطمہ اپنے ننہیال گئے ہوئے تھے جہاں دو نوں بہن بھائیوں نے کھیلتے ہوئے غلطی سے زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے دونوں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے