پاک پتن میں موٹرسائیکل کی مزدا سے ٹکر، ٹریفک حادثہ میں چالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا
پاک پتن کے ہوتہ روڈ پر گاؤں اَمر سِنگھ کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، عینی شاہدین کے مُطابق موٹرسائیکل پنکچر ہوئی اور بے قابو ہو کر مزدا سے ٹَکرا گئی، زخمی شخص کو اَسپتال مُنتقل کیا جا رہا تھا کہ رستے میں دم توڑ گیا، 40 سالہ عبدالمنان کا تعق حویلی لکھا سے تھا