بہاولنگر میں اوباش دوکاندار نے چیز لینے آنے والے 7 سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم گرفتار

بہاولنگر کے علاقے بستی اسلام نگر میں اوباش دوکاندار نے چیز لینے آنے والے 7 سالہ معصوم بچے کو اپنی کریانہ کی دکان میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا ڈی پی او بہاولنگر کے نوٹس لینے پر تھانہ شہر فرید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سجاد نامی ملزم کو گرفتار کر کے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے ساتھ انصاف یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں