برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال

حسن ابدال میں صوبائی وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نےبرٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیاہے۔گوردوارہ پہنچنے پر صوبائی وزیر اور برٹش ہائی کمشنر کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران ہائی کمشنر جین میریٹ نے سکھ برادری سے ملاقات کی، جہاں روایتی خیرسگالی کے طور پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے سروپا پیش کیا گیا۔۔اس موقع پرجین میریٹ کا کہنا تھا کہ
مجھے یہاں آ کر سکھ قوم کی روایات اور ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ جبکہ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ برٹش ہائی کمشنر کا گوردوارہ آنا مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں مکمل آزادی دینا وزیر اعلیٰ پنجاب کا واضح ویژن ہے،جبکہ قومی کمیشن 2025 کا مقصد اقلیتوں کے احساسِ کمتری کو ختم کرنا اور انہیں فیصلہ سازی میں مضبوط کردار دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں