



*بریکنگ*
*بنوں میں خوراج حملے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ اور پولیس جوانوں کی نماز جنازہ ادا*
خوارج حملے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی اور دو پولیس جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ اور دیگر عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شرکاء نے شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
شرکاء نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا
نمازِ جنازہ کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں
قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی
شہداء ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں