_وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سری لنکا میں سمندری طوفان “دتوا” (Ditwa) سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی جانب سے امدادی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس

*_وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سری لنکا میں سمندری طوفان “دتوا” (Ditwa) سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی جانب سے امدادی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس_*

مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں : وزیراعظم

سری لنکا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم کی سری لنکا میں امدادی کاروائیوں کےحوالےسے متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

سرچ اینڈ ریسکیو مرحلے کے بعد پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا : وزیر اعظم

اجلاس کو پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ

پاکستان سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کل سری لنکا روانہ ہو گی : بریفنگ

کمرشل بحری جہاز کے ذریعے مزید مزید امدادی سامان بھی کل روانہ ہو گا : بریفنگ

پاک بحریہ کا جہاز سیف، سری لنکا میں تعیناتی کے دوران سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہے : بریفنگ

پاک بحریہ کے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر نے سری لنکا میں پانچ دن سے پھنسے خاندان کو بچا لیا تھا : بریفنگ

پاکستان سری لنکا میں ریلیف اور ریسکیو مدد جاری رکھے گا : بریفنگ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی، چیئرمین NDMA اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

__

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں