لاہور میں سی سی ڈی کے گرین ٹاؤن، کاہنہ اور ماڈل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں تین زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگئے

لاہور میں سی سی ڈی کے گرین ٹاؤن، کاہنہ اور ماڈل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں تین زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد فرید، محسن علی اور آصف جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم زیرِ حراست ملزم محسن علی کو ریکوری کے لیے کاہنہ اور ماڈل ٹاؤن لے کر گئی تھی کہ اسی دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیرِ حراست ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں بھی رات گئے مبینہ مقابلہ پیش آیا جس میں زیرِ حراست ملزم آصف جاوید ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک تینوں ملزمان منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں