مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے بعد عوام مشتعل ایم این اے فاروق ستار کو مشتعل شہریوں نے گاڑی سے اترنے نہیں دیا اور شدید نعرہ بازی کی فاروق ستار جان بچا کر بھاگ گئے

کراچی کے علاقے نیپا فلائی اوور کےقریب مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے بعد عوام مشتعل ہوگئے۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار متاثرہ مقام پر پہنچے تو شہری انہیں دیکھ کر مزید بپھر گئے۔مشتعل شہریوں نے ڈاکٹرفاروق ستار کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا اور شدید نعرے بازے کی جس کے بعد ایم کیو ایم رہنما گاڑی سےاترےبغیر روانہ ہوگئے۔ بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ نیپا چورنگی پر بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر گہرا دُکھ ہے، ٹوٹی سڑکیں،کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئرکراچی کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں