سول اسپتال حیدرآباد میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیااینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے 2023 سے 2025 تک اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
سول ہسپتال حیدرآباد میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا اعلیٰ سطح کی کرپشن سے متعلق تحقیقات، سول اسپتال کے سابق ایڈمنسٹریٹر عبدالستار جتوئی کے ویڈیو بیان اور مختلف اداروں کی درخواستوں پر شروع کی گئیں۔ستار جتوئی کی جانب سے 3 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت جمع کرائے گئے۔پیش کردہ ثبوتوں میں سول ہسپتال کے موجودہ اور سابق افسران کے نام شامل ہیں۔تحقیقات کے آغاز کے بعد گزشتہ دو سالوں کے دوران ذمہ دار عہدوں پر کام کرنے والے سابق افسران میں سخت پریشانی پائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق سول اسپتال کی سہولیات گزشتہ دو برسوں کے دوران شدید متاثر رہیں، مریضوں کو دوائیں اور کھانا بھی درست طریقے سے فراہم نہیں کی گئیں جبکہ قیمتی مشینری کی خرید و فروخت میں بھی کرپشن کی گئی اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔