ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

*Breaking News*

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

شہداء میں حوالدار صدام، سپاہی عابد اور سپاہی عرفان شامل

زخمیوں میں میجر حیدر اور سپاہی مبشر شامل

ڈیرہ اسماعیل خان (کلاچی): سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر IED دھماکہ، 3 جوان شہید، 2 زخمی

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے نصب شدہ آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ موقع پر ہی سیکیورٹی فورسز کے 3 بہادر جوان شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔شہداء میں شامل ہونے والوں میں حوالدار صدام شہید سپاہی عرفان شہید اور سپاہی عابد شہید شامل ہے اور زخمیوں ہونے والوں میں شامل میجر حیدر اور سپاہی مبشر ہے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہداء کے جسدِ خاکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں