مری میں تاجروں نے دھرنا دے دیا ہے۔ بھاری جرمانوں کے خلاف مال روڈ اور گردونواح کے تمام بازار بند ۔ شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن

مری میں تاجروں نے جی پی او چوک میں دھرنا دے دیا ہے۔
سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے بھاری جرمانوں کے خلاف آج مال روڈ اور گردونواح کے تمام بازار بند ہیں۔

شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر رُک گئی ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مری ایک پُرامن سیاحتی شہر ہے، لیکن پیرا فورس کی جانب سے انہیں بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے۔

مرکزی انجمن تاجران نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیرا فورس کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ اور وسیع کر دیا جائے گا۔
تاجروں کے مطابق بھاری جرمانوں نے ان کا کاروبار تباہ کر دیا ہے اور تمام دکانیں بند ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں