قصور میں سرحدی علاقے سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا مشکوک بھارتی شہری گرفتار مشکوک شخص داخل ہوا تو پاکستانی حکام نے حراست میں لے لیا

قصور تھانہ صدر کی حدود پاک بھارت سرحدی علاقہ سے انڈین شخص سرحد پار کر کہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا شخص گرفتار پاکستانی سرحد اجمل شہید پوسٹ پر پاکستان سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ بھارتی پوسٹ بچن سنگھ کے ایریا سے دفاعی ناکہ سے انڈین سول آدمی پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو پاکستانی چوکس اہلکاروں نے اس کو فوری طور پر حراست میں لے لیا پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنا نام بی جے سنگھ بتایا جبکہ والد کا نام برشن سنگھ بتایا جو کہ گاؤں لٹک سمبری بازار ضلع گدائی صوبہ آسام کا رہائشی ہے اس نے مزید بتایا کہ وہ والد سے جھگڑ کر آیا ہے اس کی عمر 31 سال ہے اور وہ نویں جماعت کا سٹوڈنٹ بھی ہے جبکہ تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے کوئی چیز برآمد نہ ہو سکی چونکہ بی جے سنگھ نے بارڈر کراس کرنے کا کرم کیا ہے اس لئے اس کو گرفتار کر کہ تھانہ صدر کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں