شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی نے تمام ملازمین کی خدمات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایس آر بی سی SRBC نے تمام ملازمین کی خدمات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کے تمام اسٹاف کی نوکریاں 30 نومبر سے ختم

فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا، سرکاری لیکویڈیٹر

مستقل، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیش تمام کیٹیگریز پر اطلاق ہوگا

ملازمین کو 28 نومبر تک فائلیں، ڈیٹا اور اثاثے جمع کرانے کی ہدایت

تمام ملازمین کلیئرنس فارم کے ساتھ CNIC اور بینک تفصیلات جمع کرائیں

مالی واجبات عدالت کی نگرانی میں طے ہوں گے، سرکاری لیکویڈیٹر

گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ اور زیرالتواء ادائیگیاں قوانین کے مطابق ادا ہوں گی

فیصلہ کوئی تادیبی کارروائی نہیں، عدالتی حکم کی تعمیل ہے: نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن کی کاپیاں وزارت اطلاعات، پی ٹی وی، پی این سی اے سمیت اہم اداروں کو جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں